30 مئی، 2024، 5:11 PM

رفح میں بچوں کے آگ میں جھلسنے کی تصاویر دیکھ کر انسانیت تڑپ اٹھی، قالیباف

رفح میں بچوں کے آگ میں جھلسنے کی تصاویر دیکھ کر انسانیت تڑپ اٹھی، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے کہ عالمی ممالک کو سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر رفح میں انسانی حقوق کا دفاع کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آج دنیا کی نظریں رفح پر مرکوز ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے پاس سر چھپانے کے لئے خیموں کے علاوہ کچھ نہیں تھا لیکن صہیونی حکومت نے ان کو بھی بے رحمانہ انداز میں بمباری کرکے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں آگ لگنے سے جلنے والے بچوں کی تصاویر دیکھ کر انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے۔ عالمی ممالک مخصوصا مسلمان ممالک کو چاہئے کہ سفارتی احترام کو خاطر میں لائے بغیر انسانی حقوق کا دفاع کریں۔ ان واقعات کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے سے دنیا میں وحشی گری پھیل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا انسانی تمدن خطرے میں ہے۔ صہیونی حکومت نے فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کے ساتھ ان کی لاشوں کو بھی نہیں بخشا۔ عالمی حکومتوں کو صہیونی حکومت کی اس تاریخی جنایت کا سلسلہ روکنے کے لئے اقدامات کریں۔

قالیباف نے کہا کہ امریکہ دہشت گرد صہیونی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے اور اس کے تمام جرائم میں شریک ہے۔

News ID 1924399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha